سانحہ مانگی ڈیم کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے، ضیاء لانگو
کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سانحہ مانگی ڈیم شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کیلئے زیارت کراس پہنچ گئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ مانگی ڈیم کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے 2 مغوی جو اغوا کیے گئے تھے ان کو بخیریت بازیاب لیا گیاہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے صوبائی حکومت ٹارگٹڈ آپریشن بھی جاری کیے ہوئے ہیں دیگر معاملات حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر شیئر نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لایؤ اسٹاک مٹھا خان کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی اضغر خان اچکزئی،وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بات نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کے تمام مسائل حل کر دیا اور سب کچھ ٹھیک ہے لیکن جن چیزوں پر آگے بڑھے وہاں چیزیں بہتر سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں ہم نے پہلے دن سے ہی امن و امان کے معاملات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے معاملات کو گذشتہ ادوار سے بہتر بنایا ہے اور آگے بھی بہترین بنائیں گے حکومتی وفد نے احتجاج کرنے والے شرکا سے التماس کی کہ وہ ان شہدا کی تدفین کریں کیونکہ ہمارا اسلام بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم اپنے شہدا کے میں میتوں کو اس طرح رکھ کر احتجاج کریں کیوں کہ صوبائی حکومت نے روز اول سے ہی معاملات کو طے کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی۔


