سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان عظیم رہنما سے محروم ہوگیا‘ مولانا فضل الرحمان

سردالاہور:جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعلی سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے سردار اختر مینگل کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل اور مفتی محمود رح نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ملکر کام کیا، سردارعطااللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے آواز بلند کی، سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ہے،سردار عطا اللہ مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی

اپنا تبصرہ بھیجیں