ممتاز بلوچ رہنما سردار عطاء اللہ مینگل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
خضدار(انتخاب نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو سمیت اراکین قومی اسمبلی قادر پٹیل ۔آغا حسن بلوچ۔ہاشم نوتیزئی ایم پی اے سردار صالح بھوتانی ۔میر یونس عزیز زہری۔حمل کلمتی ۔اصغر اچکزئی ودیگر نے شرکت کی
نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک تھے،سردار عطا اللہ مینگل کی نماز جنازہ معروف عالم دین جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالکبیر نے پڑھائی،
Load/Hide Comments


