ویسٹرن یونین نے افغانستان پیسے بھیجنے کی سہولت بحال کر دی
کابلّ:دنیا بھر میں رقم کی ترسیل کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ویسٹرن یونین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان پیسے بھیجنے کی اپنی سروس بحال کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ویسٹرن یونین کے صدر برائے ایشیا، یورپ، افریقہ و مشرقِ وسطی یاں کلاڈ فراہ نے کہی۔ویسٹرن یونین نے دو ہفتے قبل افغانستان میں اپنے آپریشنز معطل کر دیے تھے۔یاں کلاڈ فراہ نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد انسانی بہبود کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں ہمارا زیادہ تر کاروبار باہر سے آنے والے ان پیسوں پر ہے جس سے یہاں لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اس لیے ہمارے پاس یہ وجہ ہے اور اسی لیے ہم اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


