دلوں پر راج کرنے والے تین سرداروں کا آخری ستارہ غروب ہو گیا، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار کے طعن وتشنیع کے زد میں مگر دلوں پر راج کرنے والے تین سرداروں کا آخری ستارہ غروب ہوگیااحساسات کی روشنی میں سردار عطاء اللہ خان مینگل میرمجلس جرار،نواب بْگٹی قربانی کا مینار،نواب مری بلوچ کی دستار،میر غوث بخش بزنجوبیربل طرار،نواب اسلم رئیسانی بلوچستان کے حصار،دْشمنان شْتربے مہار ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عطاء اللہ مینگل کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے

اپنا تبصرہ بھیجیں