کراچی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچی جاں بحق

کراچی: بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن شاہ رسول کالونی میں بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 4 سالہ کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ۔بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت تانیہ دختر محمد اسلم کے نام سے کر لی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیس نصیر تنولی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفیہ بچی رات ساڑھے دس بجے کے قریب گھر سے باہر ہی نکلی تھی کہ گھر کے باہر بجلی کے پول کو ہاتھ لگانے کی وجہ سے اسے کرںٹ لگ گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں