سردار عطاء اللہ مینگل اپنے دور کے آخر ی بزرگ سیاستدان تھے،سینیٹر سعید ہاشمی
کوئٹہ بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے بزرگ قوم پرست رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل اپنے دور کے آخر ی بزرگ سیاستدان تھے انکی صوبے اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مرحوم کی وفات سے صوبہ ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا، یہ بات انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کی وفا ت کا سن کر دکھ پہنچا وہ بلوچستان کے بزرگ ترین سیاست دان اور اپنے حلقے کی آخری بزرگ ترین شخصیت تھے وہ صوبے کے حقوق کے حصول کی توانا آواز تھے انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر کرنا نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ سردار عطاء مینگل نے قوم پرست سیاست میں جو مقام پایا شاید ہی کوئی اس مقام تک پہنچ سکے انکی شخصیت کو مدتوں یاد رکھا جائیگا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے


