پاکستانی ریسلر نے بیچ ریسلنگ سیریز میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ سیریز جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔پاکستانی پہلوان نے فائنل میں یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دی۔اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔انعام بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخر ہے۔وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے گولڈ میڈل جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد دی ہے۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پیرالمپکس میں حیدر علی اور ورلڈبیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا چیمپئن بننا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان کے ویزے کے لیے انعام بٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔گوگل نے افغان حکومت کے مختلف ای میل اکاؤنٹس سیکیورٹی خدشات پر عارضی طور پر بند کردیے
گوگل نے افغان حکومت کے مختلف ای میل اکاؤنٹس سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کردیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خدشہ تھا کہ طالبان، افغانستان میں موجود امریکی حکام کے ڈیٹا اور سرکاری فائلوں کا غلط استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں