حب شہر میں ٹریفک جام معمول، انتظامیہ خاموش

لسبیلہ: حب شہر میں پارکنگ اور تجاوزات کی بھرپور قومی شاہراہ سکڑ کر رہ گیا ہے ٹریفک جام معمول بن چکا شہری شدید اذیت میں مبتلا انتظامیہ خاموش بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بے جا پارکنگ اور تجاوزات کی بھرمار ہے جگہ جگہ دکانوں کے سامنے ٹیلے لگے ہوئے ہیں وہی گاڑیوں کی بے پارکنگ سے شہر کے وسط میں قومی شاہراہ سکڑ کر رہ گیا جسکی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں ناکام نظر آرہی ہے دوسری جانب حب شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلیے مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے حب کے شہریوں کو ٹریفک جام کے عذاب سے چھٹکارہ دلانے کے لیے حلقہ ایم پی اے سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر 64کروڑ روپے کی لاگت سے حب مغربی بائی تعمیر کی گئی لیکن اسکے باوجود شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمد کا سلسلہ بند نہ کیا جاسکا دوسری جانب شہر میں رکشوں کی بڑھتی تعداد اور کمسن رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے روزانہ حادثات ہورہے ہیں اور ان کمسن ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی اکثر و بیشتر خلل پڑتا ہے ٹریفک پولیس مضبوط رکشہ مافیا کے سامنے بے بس کمسن ڈرائیوروں کے خلاف تاحال کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئیں حب کے شہریوں نے صوبائی حکومت کے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرے.

اپنا تبصرہ بھیجیں