ڈیرہ بگٹی، چوروں کا گروہ سرگرم، زرعی مشینری، کپاس ٹیوب ویل کی اشیاء چوری

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے سیاہ آف کے علاقے پٹوخ میں چوروں کا گروہ سرگرم عمل ہے گزشتہ روزمقامی زمیندارکے ٹیوب ویل سے زرعی ادویات مشینری سمیت غریب مزدوروں کے بیسیوں من کپاس چوری کر کے لے گئے ہیں۔ ٹیوب ویل کے مالک وڈیرہ جعفرخان بگٹی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے بھی چورٹیوب ویل سے اشیا اٹھا کر لے گئے ہیں بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے آج تک پولیس چوروں کو گرفتار نہیں کر سکا نہ چوری شدہ سامان برآمد کر سکا انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اورایس پی ضلع ڈیرہ بگٹی سے اپیل کی ہے کہ ان چوریوں کا نوٹس لیا جائے اورچوروں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی کریں میرے ٹیوب ویل کے چوری شدہ سامان کو برآمد کروائیں پولیس انتظامیہ فوری طور پر چوروں کو گرفتارکریں مخلوق خداکے روزگارکے جگہوں پر چوریاں باعث تشویش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں