قلات، ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی
قلات میں ڑالو کے مقام پر زمباد پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے ڑالو کے قریب قومی شاہراہ پر زمباد پک اپ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں سعیداحمد ولد جمعہ خان محمد شہی،محمد خان ولد واحد بخش ساکنان منگچر شدید زخمی ہوگئے موٹر وے پولیس نے زخمیوں کو فوری طوپرطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


