افغانستان، جھڑپ میں داعش پاکستان کے امیر فاروق بنگلزئی ہلاک

افغانستان کے صوبہ نمروز میں طالبان سے جھڑپ میں داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی مبینہ طورپر صوبہ نمروز کے ضلع زرنج میں افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔فاروق بنگلزئی پر طالبان نے الزام عائد کیا تھا کہ وہ ننگرہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتا تھا۔فاروق بنگلزئی پر بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اورپولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں