کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید82 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 63 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 82 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح5.50 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 5373 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں