بلوچستان، بارہ اضلاع میں عائد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم

کوئٹہ:بلوچستان کے بارہ اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی یہ پابندی بلوچستان حکومت نے محرم الحرام اور امن وامان کے خدشات کے پیش نظردس اگست کو ایک ماہ کیلئے عائد کی تھی۔محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے دس اگست کومحرم الحرام اور امن وامان کے پیش نظر صوبے کے بارہ اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے عائد کی تھی اس پابندی کی معیاد جمعہ دس ستمبر کو ختم ہوگئی محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندی کی معیاد میں اضافہ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں