کوئٹہ،کورونا کی مریضہ انتقال کرگئی

سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کی رہائشی 45 سالہ کورونا وائرس کی شکار مریضہ فاطمہ جناح ہسپتال میں انتقال کرگئی خاتون کو 14 اپریل کو شدید سیریس حالت میں آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جوکہ دوران علاج انتقال کرگئی میت کو بغیر احتیاطی تدابیر اپنائے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کی رپورٹ انتقال کے بعد وصول ہوئی اور جب رپورٹ موصول ہوئی تب تک لواحقین مریضہ کی تدفین بھی مکمل کرچکے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں