بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز 4دن کیلئے بند

کراچی سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو 4دن کے لیے بند کردیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو پیر 13تا جمعرات 16ستمبر تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اینگرو ٹرمینل پر ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے باعث 13سے 16ستمبر کے درمیان ڈرائی ڈاکنگ کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں آر ایل این جی میں 150سے 75ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئے گی اور کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنہ ہوگا، لہذا صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ اور بلوچستان بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 13ستمبر بروز پیر سے 16ستمبر بروز جمعرات چار روز کے لئے گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی رات 12بجے سے منقطع رہے گی اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 17ستمبر بروز جمعے کو گیس کی ترسیل بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں