کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے ،اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد عوامی لیڈر ہیں
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔
کنٹومنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کی پانچویں پوزیشن رہی۔ مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بھِی سیٹ نہیں مل سکی۔پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔
Load/Hide Comments


