ماشکیل، شہر میں واحد ڈاکخانہ بندش کیخلاف عوام کی احتجاجی ریلی
ماشکیل: اہلیان ماشکیل کی جانب سے تحصیل ماشکیل میں ڈاکخانہ بندش کی خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی نوجوان سیاسی و سماجی رہنما میر جیئند خان ریکی کی قیادت میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بازار مین چوک پر جلسے کی اختیار کر گئی۔اس موقع پر نوجوان سیاسی و سماجی رہنما میر جیئند خان میر ظریف بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ بجلی اور ٹیلی فون کے بلز ڈاکخانہ میں جمع کرتے تھے لیکن اب گزشتہ کئی مہینوں سے تحصیل ماشکیل ڈاکخانہ بند ہے ڈاکخانہ کی بندش سے لوگوں کو بلز جمع کرانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ڈاکخانہ بندش کی باعث لوگوں کے بلز پر ہر مہینے ٹیکسز بڑھ رہی ہے جو کہ علاقے کے غریب عوام کے پہنچ سے دور ہو گئی ہے لوگوں کے بجلی اور ٹیلی فون کے بلز پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے مقررین نے مزید کہا کہ آج کے اس احتجاجی ریلی کی توسط سے علاقے کے عوامی نمائندوں متعلقہ حکام اور اعلی حکام سے تحصیل ماشکیل ڈاکخانہ کی جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ڈاکخانہ جلد بحال نہیں ہوا تو احتجاجی کا دائرہ وسیع کرینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔


