کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت عوام کی جیت ہے، آصف ترین
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کویٹہ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت عوام کی جیت ھے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے وارڈ نمبر 5 وارڈ نمبر 2 اور وارڈ نمبر 3 پر جیت گئے ھیں اور مخالفین کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی کے تمام عہداداران اور کارکنان کو اس پر مبارک پیش کرتے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوام کے امیدوں کا محور اور ملک کی ترقی اور کامرانی کا حقیقی ترجمان وزیراعظم عمران خان ھے اج کے کنٹونمنٹ بورڈ کا الیکشن دراصل 2023 کے جنرل الیکشن کا ریہرسل ھے اور انشااللہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی تبدیلی کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا اپوزیشن کئ تمام تر منفی پروپیگنڈوں کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن پی ٹی آئی کے جیت عوام کی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد اور پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی اور کامرانی کی آخری امید تصور کیا جاتا ھے پی ٹی آئی کے کنٹونمنٹ بورڈ کے کامیاب امیدوار عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے منشور کو اپنا نصیب العین تصور کرتے عوامی خدمات کو جاری رکھیں گے اور عمران کے پیغام پہنچا کر جنرل الیکشن 2023 میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی


