وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہنگامی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہنگامی ملاقات ہوئی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔، ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات خصوصاً ای وی ایم بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی اجلاس اور مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ کو) شام بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے درمیان صحافیوں کے ہونے والے احتجاج کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس گیلری کی بندش سمیت دیگر امور پر بھی بات کی گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کی کارروائی کو آگے کیسے بڑھایا جائے، سپیکر نے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کردیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر پارلیمانی امور بھی ملاقات میں زیر غور آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں