کورونا وبا، مزید 73 افراد جاں بحق، 2714 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 73 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 5122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں