نوشکی،طالب علم سلمان مینگل اغواء نہیں ہوا،قلات میں رشتہ داروں کے ہاں مقیم

نوشکی(نامہ نگار) طالب علم سلمان مینگل کے اغوا کا ڈرامائی ڈرپ سین بچہ بغل میں ڈنڈورا شہر میں مغوی سلمان قلات میں اپنے رشتہ داروں کے گھر میں ہیں جبکہ نوشکی میں مسلسل دوسرے روز بھی قومی شاہراہ بلاک. تفصیلات کے مطابق سموار کی رات نوشکی کے نوجوان سلمان مینگل کے اغوا کی خبر میڈیا کی زینت بننے کے بعد انکے اہل خانہ اور قبیلہ کے افراد نے آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاج شروع کردیا آج صبح سے لیکر مغرب تک نوشکی اسٹیشن کے مقام پر کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر سلمان مینگل کے رشتہ داروں اور خواتین نے احتجاجاً دھرنا دیکر روڈ بلاک کررکھی تھی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اغوا کے دو گھنٹے بعد طالب علم سلمان مینگل کی نوشکی شہر سے بیس کلومیٹر دور کیشنگی ہوٹل پر کھانا کھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نوشکی پولیس کو ملی جسمیں سلمان مینگل کو ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے آج دس گھنٹے روڈ بلاک کرنے کے بعد مظاہرین کو معلوم ہوا کہ ان کا لخت جگر اغوا نہیں ہوا بلکہ وہ سیر سپاٹے کرنے قلات میں رشتہ داروں کے گھر گئے ہیں جس کے بعد آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اور مظاہرین منتشر ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں