کراچی ایئر پورٹ ،جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جا نیوالے 2 مسافر گرفتار

کراچی(صباح نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی معاونت میں ملوث امیگریشن اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جا رہے تھے، ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے کینیڈین پاسپورٹ جعلی نکلے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے فی کس ایک کروڑ کے عوض پاسپورٹس حاصل کئے ۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں