دالبندین، اسٹریٹ کرائم میں تشویشناک حد اضافہ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

دالبندین:دالبندین میں چوری کی دلیری وارداتیں تھم نہ سکیں دیدہ دلیری کے ساتھ اسٹریٹ کرائم میں تشویشناک حد اضافہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دالبندین گرڈ اسٹیشن کے قریب چوروں نے رات تین بجے کے قریب دوکان کے سامنے عبد القدوس ساسولی ولد حاجی محمد نور نامی شخص سکنہ حسن آباد نوکنڈی کو چوروں نے نیند سے اٹھا کر بندوق کے زور پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر چوروں نے فائرنگ کرکے عبد القدوس کو شدید زخمی کردیا گردے کے نزدیک لگ گیا زخمی کو دالبندین ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا نامعلوم چوروں کخلاف پرچہ کرکے مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے ادھر داود آباد میں امیر حمزہ نامی شخص کے دوکان کو بھی چوروں نے چھت سے نقب لگا کر سامان اور نغدی لے اڑے یاد رہے گزشتہ کئی ہفتوں سے دالبندین میں چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے تاجروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے آئے روز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے عوام اور تاجروں میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور نا معلوم چور اس سے قبل بھی گاڑیوں کو لے کر ریفو چکر ہوئے ہے جب سے ایس پی چاغی تعنیات ہوئے گشت بڑھا دیا ہے اور عوامی حلقوں نے ایس پی اور چاغی انتظامیہ سے مطالبہ کیا چوروں کو فورا گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں