حکومت کا میڈیا کے1.8ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، میڈیا انڈسٹری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے میڈیا کے1.8ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رقم فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کو جاری کی جائے گی،چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے 5رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا انڈسٹری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے میڈیا کے بقایاجات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت میڈیا کو 1.8 ارب روپے کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد سے اب تکحکومت کے ذمے1.8 ارب کے بقایاجات واجب الادا تھے جو حکومت نے اس کٹھن اور مشکل وقت کے تناظر میں واجب الادا رقم فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کو جاری کی جائے گی۔چند روز قبل ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی شفقت محمود، فردوس عاشق اعوان، شہزاد اکبر اور شہباز گل پر مشتمل ہے، کمیٹی کو سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل کا حل نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے درپیش چیلنج سے نمٹنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، کرونا وائرس کی صورت حال میں صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہم میڈیا ورکرز کا تحفظ، انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں