افغانستان، خواتین کی وزارت ، وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل

خبر ایجنسی کے مطابق وزارت خواتین کی عمارت پر نئی وزارت کا بورڈ لگادیا گیا ہے اور بورڈ پر’عبادت و رہنمائی،اچھائی کے فروغ اوربرائی سےانتباہ‘ لکھا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ کئی ہفتوں سے کام پر واپسی کی خواہشمند خواتین کو گھر بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ایک خاتون ملازم کا کہنا تھا کہ عمارت کے دروازے پر آج بلآخر تالے لگا دیے گئے۔خبر ایجنسی کےمطابق اس حوالے سے طالبان ترجمان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں