ڈیرہ بگٹی، ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے تنگ لوگوں کا احتجاج، ملوث افراد کو گرفتار کرنیکا مطالبہ

ڈیرہ بگٹی:بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے مزاری گوٹھ و قرب و جوار میں ڈیرہ بگٹی سے کشمور اور صادق آباد جانیوالی مسافر گاڑیوں پر ڈاکوں کی مسلسل لوٹ مار سے تنگ ڈیرہ بگٹی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ضلع ڈیرہ بگٹی سے کشمور جانے والے مسافر گاڑیوں کی گن پوائنٹ پر لوٹ مار معمول بن گیا ہے جہاں تک کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایک شخص کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی رہنما کی گاڑی بھی اسلحہ کی زور پر چھینی گئی مسلح رہزن اکثر ان مسافر گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہیں جن پر علاج و معالجہ کی غرض سے جانیوالے خواتین و بچے سوار ہوتے ہیں تازہ ترین واقعہ گزشتہ روز ایپکا ڈیرہ بگٹی کے رہنما اور محکمہ ایجوکیشن میں کلرک بابو عبدالغنی مندوانی راہیجہ بگٹی کی گاڑی کو مسلح لٹیروں کی جانب سے لوٹنا تھا گاڑی پر خواتین و بچے بھی سوار تھے زرائع کے مطابق بابو غنی کے چھوٹے بھائی عبدالغفار اور ان کے ڈرائیور اور دیگر مسافروں سے اسلحہ کی زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر مسلح ڈاکو قریبی آبادی میں روپوش ہوگئے مسلسل واقعات کے خلاف گزشتہ روز پاکستان چوک پر سول سوسائٹی و شہریوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر شہر میں شٹر ڈان رہا ریلی میں شریک وڈیرہ دین محمد مرہٹہ بگٹی وڈیرہ سعید مسوری بگٹی رہنما سول سوسائٹی محمد اقبال مرہٹہ بگٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے مقامی رہنما میر فاروق بگٹی و دیگر نے مسلح رہزنوں کی مسلسل کاروائیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اگر حکومت مسلح ڈاکوں پر قابو نہیں پا سکتی تو شہریوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ خود ان ڈاکوں سے اپنا تحفظ یقینی بناسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں