نئی افغان حکومت بلاتاخیر لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھولیں، اقوامِ متحدہ

نیویارک :اقوامِ متحدہ کے اداروں نے افغانستان میں طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ بلاتاخیر لڑکیوں کے سیکنڈری سکول کھول دیں۔یہ مطالبہ اْس دن سامنے آیا ہے جس دن لڑکوں نے سکول واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی اد ارے کے مطابق یونیسکو نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اْن کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اور اس سے افغانستان کی ترقی خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین اساتذہ کو کام پر لوٹنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ یونیسیف نے بھی کہا ہے کہ اسے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے مستقبل سے متعلق خدشات ہیں۔ اسی طرح برطانوی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن نے بھی افغان لڑکیوں کے لیے حقِ تعلیم کی حمایت کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اْنھیں سکول جانے کی اجازت دیں۔واضح رہے کہ طالبان کی وزارتِ تعلیم نے لڑکوں کے سیکنڈری سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم لڑکیوں کا ذکر نہیں کیا۔افغانستان پر جب 1990 کی دہائی میں طالبان کی حکومت تھی تو اس وقت لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں ہوا کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں