بی اے پی میں اختلافات کو بڑھاواد ینے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا، سینیٹر دنیش کمار

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی رہنماء سینیٹر دنیش کمار نے کہاہے کہ بی اے پی میں اختلافات کو بڑھاوا دینے والوں کوناکامی کاسامنا کرناہوگا،اختلاف ہر جماعت میں ہوتے ہیں بی اے پی کے ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات دور کردئیے جائیں گے،موجودہ حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے واپس لینا ان کامینڈیٹ ہے تحریک عدم اعتماد پر ہمارے کسی بھی پارلیمانی ممبر کے دستخط نہیں ہے اختلافات ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں اور یہ جمہوری حسن ہے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو 15دنوں کی مہلت میں کوئی صداقت نہیں ہے البتہ وہ 15دنوں میں ناراض لوگوں کے تحفظات اور خدشات دور کرینگے انہوں نے کہاکہ ارکان کو بیوروکریسی سے شکایات تھیں لیکن شکایات ایسے نہیں تھے کہ وہ حل نہ ہوسکے حکومت بلوچستان اپنی 5سالہ مدت پوری کریگی بی اے اپی کے پارلیمانی ارکان ایک پیج پر ہے جو لوگ تبلے بجا رہے تھے انہیں ناکامی کاسامنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں