فیصل ایدھی: وزیراعظم عمران خان نے مجھے پہچانا ہی نہیں

پاکستان کے معروف فلاحی ادارے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں۔فیصل ایدھی نے ایک نجی چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وہ چھ سے سات منٹ تک وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھے رہے تو عمران خان نے انھیں پہنچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔ اس دوران وزیراعظم اس وقت کورونا فنڈ میں ہی عطیہ کرنے کرنے آئے دو صنعت کاروں سے بات کرتے رہے۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ جب ملاقات ختم ہوئی اور سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو اُن میں سے ایک صنعتکار نے انھیں وزیر اعظم عمران خان سے متعارف کروایا کہ یہ ایدھی صاحب کے بیٹے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم نے ان سے ’دروازے پر آدھے منٹ کی‘ بات کی۔فیصل ایدھی کہتے ہیں کہ اس دوران انھوں نے وزیراعظم سے کہا کہ فلاحی کاموں کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ اور ایدھی یونیورسٹی کے چارٹر کی درخواستیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں