شیخ رشید بدزبانی سے اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپاسکتے،مولابخش چانڈیو
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کو تباہ کرنے والے شیخ رشید بدزبانی سے اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپاسکتے،شیخ رشید سیاست دانوں کی کردارکشی بند کریں اور بتائیں ریلوے کی یہ تباہی کیسے ہوئی، آئے روز ٹرین حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور ریلوے کے وزیر کو سرخیوں میں جگہ بنانے کی فکر ہے۔ ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو پر انگلی اٹھانے سے پہلے شیخ رشید اپنے کردار کو دیکھیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں مزاحمت کا ایک استعارہ ہیں، عمران خان پاکستان میں شارٹ کٹ سیاست کی ایک بدنما علامت ہیں۔ انہوں نے کہاشیخ رشید عمران خان کے ترجمان بننے کے بجائے ان کو سامنے لائیں، عوام عمران خان سے ان کے جھوٹے دعووں کا حساب لینا چاہتی ہے۔
Load/Hide Comments