غیر ویکسین شدہ افراد کی وجہ سے پمپ مالکان پر پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، رحیم آغا
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر ویکسین شدہ افراد کیوجہ سے سٹورز اور پمپ مالکان پر جو پابندیاں اور جرمانے عائد کئے جارہے ہیں اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ تاجروں کو ایک محدود حد تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جارہی ہیں اور پیٹرول پمپس مالکان کو پچھلے ایک ماہ سے ازیت میں مبتلا کیا گیا ہے اور جو عوام پیٹرول ڈلوانے جاتے ہیں انکو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے خاص کر موٹرسائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیور کو۔ بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ کی بلاوجہ اذیتی فرمانوں سے پمپس مالکان اب پیٹرول پمپ احتجاجا پمپس بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور بیان میں پاک ایران باڈر پر تجارت دوبارہ بحال کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہیں اور کہا ہے کہ رخشان ڈویڑن میں کاروبار کے متبادل ذرائع نہیں ہیں اور تمام آبادی کے ذرائع آمدن کا انحصار باڈر پر مشتمل ہے اور باڈر کی بندش سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے تھے اور اب راہداری گیٹ اور زیرو پوائنٹ کے کھلنے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں۔


