ٹرانسپورٹرز نے بھتہ خوری کے خلاف انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے کنٹینرز کھڑے کرنے کی دھمکی دے دی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)ٹرانسپورٹرز نے بھتہ خوری کے خلاف انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے کنٹینرز کھڑے کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ کمپنیز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ لوگوں کا مختلف طریقوں کے ساتھ ملک بھر سے آنے والے ٹرک مالکان کے ساتھ ناجائز رقم طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نےکہا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ ٹرک مالکان کو تحفظ کریں جس میں اب تک وہ ناکام ہو چکے ہیں جس کے بعد ٹرک مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں 27ستمبر کو آپ نے ٹرکوں کو شہر میں داخل کریں گے اور کسٹم ہاوس آئی جی پولیس کمشنر کوئٹہ کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں