ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز زرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی اور رنگ روڈ ،بی آر ٹی پشاور ، بلین ٹری سُنامی ، فورن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں، رائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے، شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے، عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب فیک نیوز چلانے کے بجائے شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں جہاں سے آپ مسلسل مفرور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں