امریکہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت
اسلام آباد:امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے توانائی وسائل کے قائم مقام معاون سیکریٹری ہیری کامیان اور پاکستان کے سیکریٹری توانائی علی رضا بھٹہ نے آج دونوں ملکوں کے مابین توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت کا آغاز کیا جس میں دونوں ملکوں کے مابین توانائی کیشعبہ میں جاری دیرینہ شراکت کی تجدید اور اس کو مزید مستحکم کرنے پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں پاکستان اور امریکہ نیبجلی کے شعبہ میں آلودگی کے اخراج کے خاتمہ اور تک پاکستان کی بجلی کی مجموعی پیداوار کے ساٹھ فیصد حصہ کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنے کی خوش آئند کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا پی ایگلر نے کہا کہ امریکہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ سے شفاف اور موثر توانائی ڈھانچہ تشکیل دینے میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔ یہ ایک دیرینہ شراکتداری ہے اور ہمارے پاس اس کی کامیابی کی متعدد مثالیں موجود ہیں: امریکی حکومت نے بجلی کی پیداوار کا دس فیصد حصہ یعنی تقریبا چار ہزار میگا واٹ کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم شفاف توانائی ذرائع سے کرنے میں پاکستان کی مدد کی ہے، جس کے نتیجہ میں چار کروڑ سات لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی۔


