صحبت پور، سکول کی چھت کا پلاستر گرنے سے تین طالب علم زخمی

حمید آباد: بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے علاقے میہوپور میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں تدریسی عمل کے دوران کلاس کے چھت کا پلاستر گرنے سے تین طالب علم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل مانجھی پور کے علاقے میہوپور کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے چھٹی کلاس کے کمرے کی چھت کا پلاستر گرنے سے تین بچے کاشف علی، شف اور نیاز خان سخت زخمی ہوگئے۔جنہیں اسکول انتظامیہ نے اپنی مدد آپ فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیااور انہیں طبی امدادفراہم کر دی گئی۔بچوں کی طبیعت اب خطرے سے باہر ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق کلاس کے کمرے کی چھت خستہ حالت میں تھی جسکی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں