میڈیکل طلباء پر تشدد کے خلاف بساک تربت زون کا احتجاجی واک

تربت:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت یونیورسٹی یونٹ کیجانب سے پاکستان میڈیکل کمیشن کے بے ضابطگیوں اور کوئٹہ میں طالبعلموں پر ہونے والے بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔متعصب اور تعلیم دشمن پالیسیاں کسی بھی صورت ناقابل قبول ہیں اور طالبعلموں پر ہونے والا جبر گھناؤنا اور قابل مذمت ہے۔طلبا مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس پر تشدد، گرفتاریوں کیخلاف اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کے مطالبات کیحق میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) تربت یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے کل بروز جمعہ تربت یونیورسٹی کے احاطے میں احتجاج ریکارڈ کرکے پلے کارڈ لیکر واک کیاگیا،مظاہرین نے کہاکہ بلوچستان میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے پر امن طلبا ء پر پولیس کی لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی سخت مزمت کرتے ہیں،بساک تربت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل کے طلباء ملک بھر میں پی ایم سی کی حالیہ پالیسیز کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں میڈیکل کے طلباء کی طرف سے کل اور آج ایک احتجاج ریکارڈ کرایا گیاانکے احتجاج ومطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں