صوبے کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے حوالے سے اقدامات اُٹھا ئے گئے ہیں اور ان میں جدید مشینر ی بھی جلد مہیا کی جائیں گی تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر بہم میسر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل ہسپتا ل کے دورے کے موقع پرکیا اس موقع پر میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے صوبائی ترجمان کو ہسپتال سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔صوبائی ترجمان نے کہاکہ چونکہ صوبائی درالحکومت میں بولان میڈ یکل ہسپتال بڑا ہسپتال ہے جس کی وجہ سے پورے صوبے کابوجھ اس پر ہے۔ اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل عملہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کررہاہے۔ لہذا ہماری کوشش ہے کہ مذ کورہ ہسپتال میں تمام طبی بنیادی سہولیات بہم پہنچا ئی جائیں تاکہ پورے صوبے سے دوردراز کے آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ بہترانداز میں ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام دورحاضر کی بنیادی سہولیات سمیت جدید مشینر ی ہسپتال میں مہیا کی جارہی ہیں۔اب مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے بیرون صوبہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ میڈیکل سپرانٹنڈ نٹ ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے صوبائی ترجمان کو بتایا کہ ہسپتال میں ایم آرآئی،سٹی سکین،لیبارٹری ٹیسٹ سمیت کورونا ٹیسٹ ودیگر سہولیات مریضوں کو پہنچا ئی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے ایم آرآئی اورسٹی اسکین کیلئے مریضوں کو باہر جانا پڑتا تھا مگر اب ہسپتال میں ہی جدید مشینر ی سے عوام کو یہ سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ بھی اب جدید مشینر ی سے یہاں کئے جاتے ہیں۔ ان سہولیات سے اب مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ہسپتال میں کئے گئے اقدامات کوسراہتے ہوئے صوبائی ترجمان نے کہا کہ یہ امر خو ش آئند ہے کہ مریضوں کو بہتر ین طبی سہولیاست سرکاری اخراجات پر مہیا ہورہی ہیں اور یہی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن بھی ہے کہ صوبے کے غریب عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر میسر ہوں بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ہسپتال کے مختلف حصوں جن میں تھلیسمیا وارڈ،ایم آرآئی،سٹی اسکین کے شعبہ جات لیبارٹری،کرونا وارڈ ودیگر مختلف وارڈز سمیت ہسپتال میں زیر تعمیر ہسپتال کینٹین ودیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی سہولیات کیلئے صحت کا رڈ کااجراء بھی کررہی ہے۔جس سے عوام کو طبی شعبہ میں مزید ریلیف ملے گا انہوں نے کہاکہ صوبے کیلئے پہلے کینسر ہسپتال اور بچوں کے کینسروارڈ کی تعمیر کاکام بھی تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے تین نئے جدید ہسپتالوں کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا ہے جبکہ صوبے کے گیارہ بی ایچ یوز کو ٹیچنگ کادرجہ دیاگیا ہے۔جوموجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے طب کے شعبہ میں نوید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں