شاہ محمود قریشی برطانیہ کا سرکاری دورہ کرینگے، دفتر خارجہ
اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیر خارجہ دورہ برطانیہ میں پاکستانی برادری اور برطانوی اراکین پارلیمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی برطانوی ہم منصب لز ٹرس سے وسیع البنیاد بات چیت کریں گے،وزیر خارجہ دورہ برطانیہ میں میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات ہیں،دونوں دوست ممالک دیرینہ شراکت دار ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ رواں ماہ سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں،ڈومینک راب نے باہمی تعلقات اور علاقائی معاملات پر مشاورت کی۔
Load/Hide Comments


