حب دو افراد کی لاشیں برآمد

حب(نمائندہ انتخاب) ضلع لسبیلہ کے دو مختلف علاقوں سے دو افراد کی نعشیں برآمد شناخت نہ ہوسکی ایدھی نے کراچی ایدھی ہوم منتقل کردیں اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر گزشتہ روز ایدھی رضاکاروں نے ضلع لسبیلہ کے علاقہ ساکران تھانہ کی حدود سے لنگ لوہار اور گڈانی تھانہ کی حدود سے گڈانی موڑ کے قریب باگڑھ کے مقام سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد کر کے ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے دونوں نعشوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال حب منتقل کر دیئے اور شناخت نہ ہونے کے سبب نعشوں کو ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں