بلال سعید کےساتھ لڑکیوں کی کنسرٹ کے دوران کھینچا تانی،انتظامیہ کی مداخلت

موسیقار ہوں یا فنکار ، دونوں شخصیات کی فین فالوئنگ قومی ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پائی جاتی ہے، ان ہی مداحوں کی جانب سے ان حضرات کو کئی بار مشکل صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔
انسٹاگرام پر گلوکار بلال سعید کے کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں چند لڑکیوں کی جانب سے پکڑتے اور پھر اپنی جانب کھینچتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
دوران کنسرٹ جب بلال سعید مداحوں کے قریب سے ہاتھ ہلاتے گزررہے تھے تو چند لڑکیوں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنی جانب کھینچنے لگیں۔
اس کے بعد وہاں موجود سکیورٹی گارڈز کو مداخلت کرنا پڑی، سکیورٹی گارڈز آئے اور بلال سعید کو لڑکیوں سے چھڑواکر اسٹیج کی جانب واپس لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں