پاکستان نے امریکی سینیٹ میں افغانستان سے متعلق حوالے مسترد کردیئے

اسلام آباد:افغانستان سے امریکی انخلاء کے جائزے کے متعلق امریکی سینیٹ میں مجوزہ بل پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قانون سازی میں پاکستان کے متعلق حوالے مکمل طورپربلاجوازہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان 2001ء سے افغانستان کے متعلق امریکاسے مکمل تعاون کرتاآرہاہے،پاکستان نے افغان امن عمل کے دوران بھی امریکاکی بھرپورمددکی۔عاصم افتخار نے کہاکہ امریکاسمیت دیگرغیرملکیوں کوافغانستان سیبحفاظت انخلاء میں مددکی،مسلسل موقف رہاہے کہ افغان تنازع کاکوئی فوجی حل نہیں۔ ترجمان نے کہاکہ افغان مسئلے کے پائیدارحل کیلئے مذاکرات کوہی واحدراستہ قراردیاہے،خطے میں کسی بھی دہشتگردخطریسے نمٹنے کیلئے پاک امریکاتعاون اہم ہوگا،اس طرح کی مجوزہ قانون سازی کیلئے اقدامات نقصان دہ ہیں۔؎

اپنا تبصرہ بھیجیں