کوئٹہ، مینگل چوک، منو جان روڈ ہدہ کے مکین دو ہفتوں سے گندا پانی پینے پر مجبور

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مینگل چوک، منوجان روڈ ہدہ کے مکین دو ہفتوں سے گندا پانی پینے پرمجبور ہیں،پانی کی پائپ لائنوں میں گندہ پانی آنے کی شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا،اگر جلد سے جلد معاملے کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تھے احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مینگل چوک منوجان روڈ ہدہ کوئٹہ کے مکین نالے کاپانی پینے پرمجبور ہے گزشتہ دو ہفتوں سے پینے کے پانی کے پائپ لائنوں میں گندا پانی آرہاہے اس سلسلے میں محکمہ واسا کے حکام کو بھی آگاہ کیاہے،گنداپانی کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشانی اور کرب میں مبتلا ہے جبکہ گندا پانی سے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے،علاقہ مکین کے مطابق دو ہفتوں سے پانی کی لائنوں میں گندہ پانی آرہاہے واسا حکام شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہ کرسکی۔مسئلہ حل نہ کیاگیاتواحتجاج پرمجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں