نو ماہ گزرنے کے باوجود اساتذہ کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی جرم ہے، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن
کوئٹہ :پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں کہاہے کہ نو ماہ گزرنے کے بعد باوجود اساتذہ کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی جرم ہے۔ خزانہ احکام اور حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے سی ٹی ایس پی میں سلیکٹ ہونے والے قلعہ سیف اللہ کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں یہ وہ نوجوان ہے جو قوم کے معمار کہلائے جاتے پر جس رویہ سے حکومت، ریاستی پالیسیوں اور خزانہ احکام پیش آ رہے ہیں وہ مجرمانہ ہے کیا کسی دوسرے ادارے میں ملازمین کی تنخواہوں کو نو ماہ روکا جا سکتا ہے؟ فوجی ادارے پورا بجٹ کھا لیتے ہیں پر انکی تنخواہوں ایک فیصد ایک دن کے لیے بھی کوئی مسلہ نہیں آ سکتا لیکن اگر بات تعلیم اور تعلیمی نظام کی آجائیں تو پاکستان میں ہر وہ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کا وجود زمین پر ہو۔آئین نے اساتذہ کو میڈیکل سہولیات، ٹرانسپورٹ سہولیات رہنے سہنے کا بندوست اور بہت سارے مراعات دیے ہیں پر حکومتیں اور ریاستی پالیسی یہ سب تو بہت دور کی بات اساتذہ کی تنخواہوں میں غفلت برت رہی ہے۔


