میڈکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کا پی ایم سی کے ٹیسٹ کے طریقے کار کے خلاف احتجاج جاری

کوئٹہ:میڈکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کا پی ایم سی کے ٹیسٹ کے طریقے کار کے خلاف احتجاج جاری ہے، طلبا و طالبات نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کو وسعت دینے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو پریس کلب کے باہر احتجاجی دھر نے پر بیٹھے ہوئے ہیں طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ہما رے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم احتجاج جا ری رکھیں گے احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکومت طلباء کا داخلہ آن لائن سسٹم کے تحت لینا چاہتی ہے جبکہ یہاں سہولیتیں مہیا نہیں ہیں، پی ایم سی کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہم گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ہما ری بات کوئی سنے والا نہیں ہے اگر یہ سلسلہ جا ری رہا تو ہماپنے احتجاج کوو سعت دیں گے اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں