جام کمال بشریٰ رند کے گھر پہنچ گئے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کے لئے رابطے تیز کر دئیے رات گئے ذاتی طور پر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن ہفتہ کی رات گئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران اور پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند کے گھر گئے جہاں انہوں نے دونوں ارکان سے ملاقات کر کے انکے تحفظات کو سنا اور انکے مسائل حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا وزیراعلیٰ کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ناراض ارکان سے وزیراعلیٰ نے یہ پہلی ملاقات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں