وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ دینے سے انکار باغی ارکان مائنس جام پر ڈٹ گئے،چیئر مین سینیٹ پھر متحرک آج فریقین سے ملیں گے

کوئٹہ :وزیراعلیٰ جام کمال کو 15روزہ مہلت،بی اے پی کے ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات دور نہ ہوسکے،چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی کی جانب سے جام کمال کو ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات ختم کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دی گئی تھی تاہم وہ مہلت آج ختم ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وچیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی ناراض ارکان کے تحفظات پر 15دن کی مہلت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو دی گئی تھی ناراض ارکان کے تحفظات اور خدشات دورکئے جائیں تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزراء میرسلیم کھوسہ،میرعارف جان محمدحسنی،میرضیاء اللہ لانگو، حاجی محمدخان طوراتمانخیل،میٹھا خان کاکڑ، سردارسرفراز ڈومکی ودیگر کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی نے کراچی،کوئٹہ اور اسلام آباد میں ناراض ارکان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں منانے کی کوشش کی تاہم ناراض ارکان سردارصالح بھوتانی،میرعبدالقدوس بزنجو،میر ظہوراحمدبلیدی،سردارعبدالرحمن کھیتران،حاجی محمدخان لہڑی،حاجی اکبر آسکانی،لالارشید بلوچ، بشریٰ رند،ماہ جبین شیراں،لیلیٰ ترین ودیگر سے مذاکرات ناکام رہے اور باغی ارکان مائینس جام کمال کے فارمولے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض واتحادی ارکان کی بیٹھک اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سمیت16ارکان نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اور اتحادی ارکان کی میر اسد بلوچ کے گھرپر اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سمیت 16ارکان نے شرکت کی۔اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے چیف منسٹر شپ سے استعفےٰ نہیں دیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تحصیل پسنی گوادر میں زیر تعمیر ڈیمز کو مکمل کیا جا رہا ہے، وزیراعلی جام کمال خان نے ایک اور ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ میرے لیے سیٹ، پوزیشن اور اسٹیٹس کبھی معیار نہیں رہا، الحمداللہ پہلے دن سے ہی بی اے پی کے لیے کام کیا اور ایک عام ممبر کے طور پر اس کے لئے اور زیادہ کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی الحمدللہ برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو آئندہ چند روز کیلئے استعفیٰ دینے سے روک دیاگیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نے آئندہ چند روز کیلئے جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ دینے سے روک دیاہے۔بی اے پی کے مرکزی قائدین اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر ناراض ارکان اسمبلی سے آخری بار مذاکرات کرینگے۔ بلوچستان کی سیاسی بحران کاآخری پڑاؤ،چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی جام کمال کو ملنے والے 15روزہ مدت ختم ہونے پر ایک بار پھر متحرک ہوگئے،تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بی اے پی کے دونوں فریقین سے ملاقاتیں کرینگے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران ختم نہ ہوسکا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو ملنے والے 15دن کی مہلت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھرمصالحتی مشن پر تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ جام کمال اور ناراض اراکین سے ملاقاتیں کریں گے پہلے دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ جام کمال کو 15روز میں باغی گروپ کو منانے کے لئے وقت دیا تھا بلوچستان کے سیاسی بحران پر قابو پانے کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے چیئرمین سینٹ بلوچستان کے سینٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے ہمراہ آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں تین روز ہ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 15روزہ معاہدے کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق صورتحال کا پہلے جائزہ لیں گے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مصالحتی وفد کے ہمراہ وزیراعلی جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو سے تفصیلی ملاقات کرکے ایک مرتبہ پھر ناراضگیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں