نوکنڈی، آر ایچ سی سینٹر تمام بنیادی سہولیات سے محروم، کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں

نوکنڈی:آرایچ سی سینٹر نوکنڈی تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہے گذشتہ ایک عرصے کوئی میڈیکل آفیسراورمیل ڈاکٹرکی تعیناتی نہیں ہوئے ہیں اوئیس سال کے عرصے سے کوئی فیملی ڈاکٹرزکی تعیناتی عمل میں نہیں آئی ہے اورگذشتہ تین میہنے سے نوکنڈی آرایچ سی ہسپتال کوتاحال دوائیاں نہیں دی گئی ہے جوپہلے سرکاری سطح پرڈیڑھ لاکھ روپے کی دوائیاں دی جارہی تھی جوکہ موجودہ آبادی کے تناسب سے آٹے میں نمک کے برابرتھے جبکہ نوکنڈی آرایچ سی ہسپتال واحد رورل ہیلتھ سینٹرہے اس وقت بغیرمیل اورفیملی ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے بنیادی مسائل سے دوچارہیں نوکنڈی آریچ سی سینٹرمیں گذشتہ ایک عرصے سے کوئی میڈیکل آفیسر اور نہ ہی فیملی ڈاکٹرز کی تعیناتی ہوسکی ہے اور اس وقت آریچ سی سینٹر کوایک میڈیکل ٹکینشین اور ایک ایل ایچ وچلا رہاہیں اور دوائیوں کا کوٹہ تیں سال پہلے سے نہیں بڑھائی گئی ہے کوارٹرلی ہرتین مہینہ کے بعدہسپتال کوسرکاری سطح پرڈیڑھ لاکھ روپے کی دوائیاں دی جارہی ہے جوکہ موجودہ آبادی کے تناسب سے آٹیمیں نمک کے برابرہیاورلیبرروم زچہ بچے سینٹرنہ ہونے کی وجہ سیخواتین کوسخت مشکلات کاسامناہے علاوہ اس کے ہسپتال کی بلڈنگ مکمل خستہ حالی کاشکارہے ایکسرے اورمختلف قسم کے ٹیسٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے غریب لوگ معمولی ٹیسٹ اور ایکسرے کے لئے ہزاروں روپے خرچ کرکے دالبندین ودیگر شہروں کارخ کرتے ہیں صوبائی حکومت خصوصا محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں صحت کی بہتری کے دعوئے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن تاحال مسائل جوں کے توں ہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیرصحت اورایم پی اے چاغی سے مطالبہ کیاکہ رورل ہیلتھ سینٹرنوکنڈی میں فوری طورپر میڈیکل آفیسرسمیت میل اورفیملی ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائیں جائیں اور موجودہ آبادی کیتناسب سے دوائیوں کیکوٹہ میں اضافہ کرکے آریچ سی سینٹرکوجدید سہولیات سے آراستہ کرایاجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں