کورونا وائرس چینی لیب میں تیار ہوا، امریکی میڈیا کا دعوی

امریکی نیوز چینل فوکس نیوز نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار ہوا تھا جو بعد میں ایک انٹرنی سے حادثاتی طور پر لیب سے نکل کر پورےووہان شہر میں پھیل گیا تھا۔ فوکس نیوز نے سورس کا نام نہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا چینی لیب میں تیار ہوا تھا لیکن حادثاتی طور پر لیب میں کام کرنے والی ایک انٹرنی سے لیک ہوا اور وہی کورونا کاپہلا شکاربن گی، لیکن اس وقت اُس کو اس بات کا علم نہیں تھابے احتیاطی اورعدم توجہی سے کورونا لیب سے باہر ووہان کے شہر میں پھیل گیا تھا۔انٹرنی کے بعد کورونا کا دوسرا شکار انٹرنی کا بواے فرینڈ بنا اور وہ ووہان میں (WET)گوشت مارکیٹ جا کر کورونا کو بے احتیاطی میں پھیلا دیا، واضح رہے کہ امریکی قیادت کی طرف سے متعدد بار چین پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ وائرس چین کے لیب میں تیار ہوا ہے۔ ان الزام عائد کرنے والوں میں امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل ہیں دوسری جانب چین نے بھی ایسے تمام الزامات کو مسترد کرچکا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں