صدر کا مولانافضل الرحمان‘سراج الحق اور ساجدمیر سے رابطہ،باجماعت نمازاور تراویح پر مشاورت

اسلام آباد،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج (جمعہ کو) علماء کرام کے ساتھ رمضان المبارک میں مساجد میں اجتماعات اور نماز تراویح کے سلسلے میں مشاورت کریں گے۔اجلاس میں کرونا کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ دریں اثناء صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین اور سینیٹر ساجد میر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں آج ہونیوالے مشاورتی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں